ایف بی آر کی جانب سے نیپا اسلام آباد میں ٹیکس آگاہی سیشن

ایف بی آر کی جانب سے نیپا اسلام آباد میں ٹیکس آگاہی سیشن

شرکا کے تنخواہ دار طبقہ پر عائد ٹیکس اور ایف بی آر ٹیکس وصولی نظام سے متعلق سوالات

اسلا م آباد(دنیا رپورٹ)فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے ٹیکس پیئرز سروسز ونگ نے رضاکارانہ ٹیکس کمپلائنس کے فروغ اور ٹیکس دہندگان میں آگاہی بڑھانے کے لیے جاری ٹیکس آگاہی آؤٹ ریچ پروگرام کے تحت نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف پبلک ایڈمنسٹریشن(نیپا) اسلام آباد میں ایک ٹیکس آگاہی سیشن منعقد کیا۔ایف بی آر کا وفد سیکرٹری (ٹیکس ایجوکیشن اینڈ فیسلیٹیشن) محمد مطیع الرحمٰن ممتازاور سیکنڈ سیکریٹری (ٹیکس فیسلیٹیشن) عبدالرحمن شیخ پر مشتمل تھا۔ سیشن میں چیف انسٹرکٹر اعجاز احمد باجوہ، (ADS) ماریہ احمد سردار،(ADS)اونسیہ ظفر اور نیپا میں زیرِ تربیت افسران نے شرکت کی۔اپنے افتتاحی کلمات میں محمد مطیع الرحمٰن ممتاز نے قومی محصولات کی وصولی میں ایف بی آر کے کردار کو اجاگر کیا اور ٹیکس دہندگان کی سہولت اور ٹیکس انتظامیہ کی جدید کاری کے لیے متعارف کرائی گئی اہم اصلاحات پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے تقریب میں موجود سامعین کو پوائنٹ آف سیل انٹیگریشن (Point Of Sale Integration) ، ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم(Track and Trace System)، ڈیجیٹل انوائسنگ (Digital Invoicing )، فیس لیس کسٹمز سسٹم(Faceless Customs System)، کارگو ٹریکنگ سسٹم(Cargo Tracking System)، ڈائریکٹ پورٹ ڈلیوری(Direct Port Delivery) ، ریوارڈ اینڈ ریٹنگ سسٹم(Reward and Rating System) اور اہم شعبوں میں پیداوار کی نگرانی کے لیے ویڈیو اینالیٹکس(Video Analytics) جیسے اہم اقدامات سے آگاہ کیا،عبدالرحمن شیخ نے انکم ٹیکس ریٹرن فائلنگ کے موضوع پر ایک جامع پریزنٹیشن دی جس میں ریٹرن جمع کرانے کے طریقہ کار، قانونی ذمہ داریوں اور ٹیکس دہندگان کو دستیاب ڈیجیٹل سہولیات کی تفصیلی وضاحت کی گئی۔شرکا نے پریزنٹیشن میں گہری دلچسپی لی اور تنخواہ دار طبقہ پر عائد ٹیکس ،انکم ٹیکس ریٹرن فائل کرنے کے طریقہ کار اور ایف بی آر کے ٹیکس وصولی کے نظام سے متعلق سوالات کئے ۔ ایف بی آر کی ٹیم نے ان سوالات کے جوابات دیے اور ٹیکس نیٹ کو وسعت دینے کے لیے رضاکارانہ کمپلائنس کی اہمیت پر زور دیا۔شرکانے ایف بی آر کی آگاہی مہمات کو سراہا اور اس بات سے اتفاق کیا کہ اس نوعیت کے آگاہی سیشنز معاشرے میں ٹیکس تعمیل کے فروغ کے لیے نہایت اہم ہیں۔ سیشن کے اختتام پر نیپا فیکلٹی میں سوونیئرز تقسیم کیے گئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...