امریکی ارکان کانگریس کا دورہ پاکستان، ثقافت میں اظہار دلچسپی
ریان زینکے اور مائیکل بومگارنٹر لوک ورثہ میوزیم، پاکستان مانومنٹ بھی گئے
اسلام آباد (دنیا نیوز) امریکی کانگریس کے ارکان ریان زینکے اور مائیکل بومگارنٹر نے پاکستان کے دورے کے موقع پر لوک ورثہ میوزیم اور پاکستان مانومنٹ کا دورہ بھی کیا جہاں انہیں مختلف نمائشوں اور پاکستان کی تاریخ، ثقافت اور ورثے سے متعلق بریفنگ دی گئی۔ اس موقع پر انہوں نے پاکستان کے مختلف خطوں کی ثقافت، زبانوں اور تاریخی پس منظر میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔ کانگریس ارکان نے یادگار پاکستان کا بھی دورہ کیا، جہاں انہیں تحریک پاکستان کی تاریخ اور قیام پاکستان کے لیے کی جانے والی جدوجہد سے آگاہ کیا گیا۔ ریان زینکے اور مائیکل بومگارنٹر نے خلیجی بحران کے دوران پاکستان کے تعمیری کردار کو سراہا۔ امریکی ایوانِ نمائندگان کے ارکان کے اس دورہ کو واشنگٹن اور اسلام آباد کے درمیان اعلیٰ سطح سفارتی رابطوں میں تیزی کا اہم مظہر قرار دیا جا رہا ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments