مری و کھیوڑہ میں ٹریفک حادثات، 1شخص جاں بحق، 7زخمی
ملاچھ کے مقام پر حادثہ میں 2اور سالگراں کے قریب 3کار سوار مجروحپنڈدادنخان میں ٹریکٹر ٹرالی حادثہ کا شکار، ڈرائیور جاں بحق، 2مزدور زخمی ہوگئے
مری، کھیوڑہ (نمائندگان دنیا) مری ایکسپریس وے پر ٹریفک حادثات میں 5افراد زخمی ہو گئے۔ ملاچھ کے مقام پر ٹریفک حادثہ میں دو افراد زخمی ہو گئے، ادھر ایک کار سالگراں آر ایم کے روڈ پر حادثہ کاشکار ہوگئی جس کے نتیجے میں 3افراد زخمی ہوگئے۔ ریسکیو 1122مری کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور امدادی کارروائی کرتے ہوئے زخمیوں کو پمز ہسپتال منتقل کر دیا۔ ادھر پنڈدادنخان کے علاقہ لِلہ میں اینٹوں سے بھری ٹریکٹر ٹرالی ایک کیری ڈبے سے ٹکرا کر پل سے نیچے جاگری جس کے نتیجہ میں ٹریکٹر ٹرالی کا ڈرائیور جاں بحق اور 2مزدور زخمی ہو گئے جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments