صوبائی پارلیمانی سیکرٹری جنگلات کا ایرڈ انسٹیٹیوٹ آف سائنسز کا دورہ، سہولیات پر اظہار اطمینان
راولپنڈی (خصوصی نامہ نگار) صوبائی پارلیمانی سیکرٹری جنگلات و جنگلی حیات ملک قاسم ندیم کا ایرڈ انسٹیٹیوٹ آف سائنسز راولپنڈی کا دورہ،۔۔۔
سی ای او میاں ساجد نے استقبال کیا۔ پارلیمانی سیکرٹری نے مختلف تعلیمی شعبے دیکھے اور وہاں پر طلبہ و طالبات کو فراہم کردہ جدید تعلیمی سہولیات پر اپنے اطمینان کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کو معیاری تعلیم کی فراہمی میں نجی شعبے کا اہم کردار ہے جس کیلئے صوبائی حکومت مکمل تعاون جاری رکھے گی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments