راولپنڈی، 10ملزمان گرفتار چرس، شراب، اسلحہ اور نقدی برآمد

راولپنڈی، 10ملزمان گرفتار  چرس، شراب، اسلحہ اور نقدی برآمد

راولپنڈی (اے پی پی) راولپنڈی پولیس نے ضلع بھر میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے 10 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔۔۔۔

 کارروائیوں کے دوران ساڑھے 3 کلو چرس، 15 لیٹر شراب، ناجائز اسلحہ و ایمونیشن اور چوری شدہ موبائل فونز کی فروخت سے حاصل ہونے والی 2 لاکھ 76 ہزار روپے کی رقم برآمد کر لی گئی۔پولیس ترجمان کے مطابق گوجر خان پولیس نے منشیات کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے دو منشیات فروشوں کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے ساڑھے تین کلو چرس برآمد کی اور الگ الگ مقدمات درج کر لیے ۔ تھانہ کینٹ پولیس نے موبائل شاپ سے موبائل فون چوری کرنے والے ایک ملزم کو گرفتار کر کے چوری شدہ موبائل فونز کی فروخت سے حاصل ہونے والی دو لاکھ 76 ہزار روپے کی رقم برآمد کر لی۔ بنی، چکلالہ، جاتلی، چونترہ اور کلر سیداں پولیس نے کارروائیاں کرتے ہوئے شراب اور ناجائز اسلحہ رکھنے کے الزام میں سات افراد کو گرفتار کر لیا، جن کے قبضے سے 15 لیٹر شراب، اسلحہ اور ایمونیشن برآمد ہوا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...