مکان ہتھیانے کے لالچ میں شہری کو قتل کرنے والے 3ملزمان گرفتار
راولپنڈی (اے پی پی) راولپنڈی کے تھانہ سٹی پولیس نے نالہ لئی سے بوری بند نعش ملنے کا معمہ حل کرتے ہوئے قتل کے الزام میں تین ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے ۔ ۔۔۔
پولیس نے ٹیکنیکل ذرائع سے مقتول عباس رضا کی شناخت کی، جبکہ ملزمان سے واردات میں استعمال ہونے والی گاڑی اور موٹر سائیکل بھی برآمد کر لی گئی۔پولیس ترجمان کے مطابق نالہ لئی سے نامعلوم شخص کی بوری بند لاش ملنے پر تھانہ سٹی پولیس نے مقدمہ درج کر کے مختلف پہلوں سے تفتیش شروع کی۔ جدید ٹیکنیکل ذرائع اور ہیومن انٹیلی جنس کی مدد سے مقتول کی شناخت عباس رضا کے نام سے ہوئی، جس کے بعد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے تین ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments