اسلام آباد پولیس ،چھ ماہ کے دوران 977 گاڑیوں کی ویریفکیشن
اسلام آباد (اے پی پی) اسلام آباد پولیس نے شہریوں کو محفوظ اور شفاف گاڑیوں کی خرید و فروخت کی سہولت فراہم کرنے کے لیے ۔۔۔
گزشتہ چھ ماہ کے دوران 977 گاڑیوں کی ویریفکیشن کی ہے ۔ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق گاڑیوں کی ویریفکیشن سروس کا مقصد شہریوں کو چوری شدہ، جعلی یا قانونی پیچیدگیوں کا شکار گاڑیوں سے محفوظ رکھنا اور خرید و فروخت کے عمل کو زیادہ محفوظ اور قابل اعتماد بنانا ہے ۔پولیس کے مطابق گاڑی ویریفکیشن سروس جدید ٹیکنالوجی اور موثر نظام کے ذریعے فراہم کی جا رہی ہے جس سے شہری گاڑی کی رجسٹریشن، انجن اور چیسز نمبر سمیت دیگر قانونی معلومات کی تصدیق کروا سکتے ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments