بی آئی ایس پی پاکستان کا سب سے بڑا سماجی تحفظ پروگرام

بی آئی ایس پی پاکستان کا سب سے بڑا سماجی تحفظ پروگرام

بعض عناصر ذاتی یا سیاسی مفادات کیلئے پروگرام کی ساکھ کو نقصان پہنچا رہے،ترجمان

اسلام آباد (دنیا رپورٹ) بینظیر انکم سپورٹ پروگرام پاکستان کا سب سے بڑا سماجی تحفظ پروگرام ہے جسے عالمی سطح پر ایک کامیاب ماڈل کے طورپر تسلیم کیا جاتا ہے، بعض عناصر ذاتی یا سیاسی مفادات کیلئے پروگرام کی ساکھ کو نقصان پہنچا رہے ہیں جو قابل مذمت ہے، بے بنیاد الزامات یا سیاسی پوائنٹ اسکورنگ کا نشانہ بنانے پر پیکا ایکٹ کے تحت قانونی کاروائی کرنے کا اختیار رکھتے ہیں، یہ پروگرام شفافیت اور احتساب کے اعلیٰ ترین اصولوں کے تحت چلایا جاتا ہے۔ ترجمان بی آئی ایس پی کا کہنا ہے کہ دنیا کے مختلف ممالک کے وفود اور ترقیاتی شراکت دار اس پروگرام کے تجربات سے استفادہ کرنے کیلئے پاکستان کا دورہ کرتے ہیں۔ پروگرام شفافیت اور احتساب کے اعلیٰ ترین اصولوں کے تحت چلایا جاتا ہے۔ اس کے مالی و انتظامی معاملات کا باقاعدہ آڈٹ، مؤثر مانیٹرنگ اور بین الاقوامی شراکت داروں کی نگرانی اس نظام کی مضبوطی کا واضح ثبوت ہے۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...