صاف، صحت مند اور آلودگی سے پاک ماحول کی فراہمی ترجیح،کمشنر
مشینری کو مکمل فعال ، ویسٹ کلیکشن کے نظام کو مزید مضبوط بنایا جائے،سلمان غنی
راولپنڈی (نیوز رپورٹر) کمشنر راولپنڈی ڈویژن سلمان غنی نے کمشنر آفس راولپنڈی میں \"ستھرا پنجاب\" پروگرام کے تحت صفائی کے نظام اور ویسٹ مینجمنٹ سے متعلق جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ عوام کو صاف، صحت مند اور آلودگی سے پاک ماحول کی فراہمی حکومت پنجاب کی اولین ترجیح ہے ۔ انہوں نے ہدایت کی کہ راولپنڈی ڈویژن میں صفائی کے نظام کو مزید مؤثر، مربوط اور جدید تقاضوں سے ہم آہنگ بنایا جائے تاکہ شہریوں کو بہترین بلدیاتی سہولیات فراہم کی جا سکیں۔ کمشنر نے ہدایت کی کہ صفائی سے متعلق تمام ادارے باہمی رابطے اور مؤثر کوآرڈینیشن کے ذریعے اپنے فرائض انجام دیں، مشینری کو مکمل فعال رکھا جائے ، ویسٹ کلیکشن کے نظام کو مزید مضبوط بنایا جائے اور شہری علاقوں کے ساتھ ساتھ دیہی علاقوں میں بھی صفائی کے یکساں معیار کو یقینی بنایا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ ستھرا پنجاب پروگرام کے اہداف کے حصول کیلئے تمام متعلقہ ادارے مشترکہ حکمت عملی کے تحت کام کریں تاکہ راولپنڈی ڈویژن کو صاف، سرسبز اور مثالی ڈویژن بنایا جا سکے۔ کمشنر نے پنجاب ہارٹیکلچر اتھارٹی کے امور، جاری ترقیاتی منصوبوں اور شہر کی خوبصورتی کے حوالے سے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے ہدایت کی کہ راولپنڈی کو سرسبز، خوبصورت اور ماحول دوست شہر بنانے کے لیے تمام منصوبوں کو مقررہ مدت میں مکمل کیا جائے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments