کنٹریکٹ ملازمین کی مستقلی کیلئے کارروائی مکمل کرنیکی ہدایت

کنٹریکٹ ملازمین کی مستقلی کیلئے کارروائی مکمل کرنیکی ہدایت

ڈائریکٹر کالجز سے ایپلا کے وفد کی ملاقات ،مسائل حل کرنیکی یقین دہانی

راولپنڈی (خصوصی نامہ نگار) ڈائریکٹر کالجز راولپنڈی ڈویژن شہناز اختر نے 12سال سے کنٹریکٹ ملازمین کی مستقلی کیلئے ضابطے کی کارروائی مکمل کرنے کی ہدایت کردی ہے اور آل پاکستان لیکچرر اسسٹنٹ ایسوسی ایشن (ایپلا) پنجاب کو یقین دہانی کروائی ہے کہ اس حوالے سے سپریم کورٹ کے احکامات پر فوری عمل درآمد یقینی بنایا جائے گا ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز ایسوسی ایشن پنجاب کی صدر شاہدہ مشتاق قاضی کی قیادت میں وفد سے ملاقات میں کیا ، وفد ڈائریکٹر کالجز سمیت ڈائریکٹوریٹ کے افسران کو 1998ـ99 میں راولپنڈی کے کالجوں میں بھرتی ہونے والے ملازمین کے تقریباً 12 سال کی کنٹریکٹ ملازمت کے سلسلے میں سپریم کورٹ کے فیصلے کی تفصیلات اور لیکچراسسٹنٹ کیڈرز کی پرموشنز، سینارٹی لسٹ و دیگر مسائل سے آ گاہ کیا گیا جس پر ڈائریکٹر کالجز نے معاملات کو ہنگامی بنیادوں پر پایہ تکمیل تک پہنچانے کی مکمل یقین دہانی کروائی ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...