جماعت اسلامی کے آج اسلام آباد میں مظاہرے ہونگے

جماعت اسلامی کے آج اسلام آباد میں مظاہرے ہونگے

26اگست کو جے آئی یوتھ کی موٹر سائیکل ریلیاں، 6اگست کو خواتین کا مظاہرہ ہوگا

اسلام آباد(اپنے رپورٹرسے ) جماعت اسلامی اسلام آباد کی سیاسی کمیٹی کا اجلاس امیر انجینئر نصراللہ رندھاوا کی زیر صدارت ہوا، جس میں 7 اگست کو اسلام آباد میں ہونے والے دھرنے اور احتجاجی تحریک کے حوالے سے اہم فیصلے کیے گئے ۔ اجلاس میں سیکرٹری جنرل زبیر صفدر، صدر سیاسی کمیٹی ہما ایوب، سیکرٹری عامر بلوچ سمیت دیگر ذمہ داران شریک تھے ۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ مختلف سماجی، مذہبی، سیاسی، تاجر، وکلاء اور دیگر نمائندہ حلقوں سے ملاقاتیں کی جائیں گی جبکہ پوسٹرز اور ہینڈ بلز کے ذریعے عوامی رابطہ مہم بھی تیز کی جائے گی۔آج اسلام آباد کی مختلف مساجد کے باہر احتجاجی مظاہرے ، 2 اگست کو جے آئی یوتھ کی قیادت میں تمام زونز میں موٹر سائیکل ریلیاں، 5 اگست کو ہر زون میں احتجاجی کیمپ اور 6 اگست کو اسلام آباد پریس کلب کے سامنے خواتین کا بڑا احتجاجی مظاہرہ منعقد کیا جائے گا۔ادھر امیر جماعت اسلامی اسلام آباد نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل اضافے ، مہنگائی اور عوام دشمن معاشی پالیسیوں کے خلاف 7 اگست کو اسلام آباد میں ہونے والے دھرنے کی تیاریوں کے سلسلے میں اسلام آباد کچہری کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے اسلام آباد بار کی قیادت سے ملاقات کی۔ وکلاء رہنماؤں نے جماعت اسلامی کے احتجاجی دھرنے کی بھرپور حمایت کا اعلان کرتے ہوئے اس میں فعال شرکت کی یقین دہانی کرائی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...