سرچ آپریشن،2مشکوک افراد ، 15موٹرسائیکل تھانے منتقل

سرچ آپریشن،2مشکوک افراد ، 15موٹرسائیکل تھانے منتقل

377افراد،166گھروں، 12ہوٹل ،177موٹر سائیکلوں اور 52گاڑیوں کی چیکنگ

اسلام آباد(این این آئی) اسلام آباد پولیس نے مختلف علاقوں میں گرینڈ سرچ اینڈ کومنگ آپریشنز کے دوران جانچ پڑتال کیلئے دو مشکوک افراد اور 15 موٹر سائیکلوں کو مختلف تھانہ جات منتقل کیا ۔ سرچ آپریشنز کے دوران 377افراد، 166 گھروں، 19 دکانیں، 12 ہوٹل ،177 موٹر سائیکلوں اور 52 گاڑیوں کو چیک کیا گیا جبکہ جانچ پڑتال کیلئے دو مشکوک افراد اور 15 موٹر سائیکلوں کو مختلف تھانہ جات منتقل بھی کیا گیا۔۔مزید براں غیر قانونی اسلحہ رکھنے میں ملوث ملزمان کو گرفتار کر کے مختلف بور کے دو پستول معہ ایمونیشن بھی برآمد کئے گئے ۔ایس ایس پی آپریشنز اسلام آبادقاضی علی رضا کہا کہ سرچ آپریشن کا مقصد جرائم پیشہ عناصر کے گرد گھیرا تنگ کرنااور شہر بھرمیں سکیورٹی کو موثر بنانا ہے ، سرچ آپریشنز ضلع بھر کے مختلف علاقوں میں کئے جارہے ہیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...