نادرا کی ڈیجیٹل شعبہ میں شاندار کامیابی، 3ایوارڈز حاصل کر لئے

نادرا کی ڈیجیٹل شعبہ میں شاندار کامیابی، 3ایوارڈز حاصل کر لئے

پاک آئی ڈی موبائل ایپ پر سٹیزن ایکسپیرئنس آف دی ایئر کا ایوارڈ دیا گیا

اسلام آباد (اپنے رپورٹر سے) نادرا نے پاکستان میں منعقد ہونے والے پہلے ٹی اے ایف اے بی ایل پبلک سیکٹر ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن ایوارڈز 2026میں تین اہم ایوارڈز حاصل کئے ہیں۔ یہ ایوارڈز ٹیک ایڈوائزری فورم اور الائیڈ بینک لمیٹڈ کی جانب سے اِگنائٹ، نیشنل ٹیکنالوجی فنڈ اور پاکستان سنگل ونڈو کے اشتراک سے منعقد کئے گئے جن کا مقصد پاکستان کے ڈیجیٹل شعبے میں نمایاں کردار ادا کرنے والے سرکاری اداروں اور منصوبوں کی خدمات کا اعتراف تھا۔ نادرا کو پاک آئی ڈی موبائل ایپ پر \"سٹیزن ایکسپیرئنس آف دی ایئر\" اور پاکستان آن لائن ویزا سسٹم پر \"ایکسیلینس اِن ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن\" کا ایوارڈ دیا گیا۔ ذیلی ادارے نادرا ٹیکنالوجیز لمیٹڈ (این ٹی ایل) کو ای سہولت پر \"فن ٹیک سلوشن آف دی ایئر\" ایوارڈ سے نوازا گیا۔ انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن کی وفاقی وزیر شزہ فاطمہ خواجہ نے ایک تقریب کے دوران یہ ایوارڈز دئیے۔ تقریب میں اہم حکومتی عہدیداروں اور ٹیکنالوجی ماہرین کے علاوہ ترقیاتی اور صنعتی شعبوں سے وابستہ نمایاں شخصیات نے شرکت کی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...