ڈینگی کیخلاف مہم تیز، ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 16گرفتار

ڈینگی کیخلاف مہم تیز، ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 16گرفتار

جی 10میں کھڑے پانی اور نامناسب صفائی کی بنا پر 5افراد کو حراست میں لیا گیا

اسلام آباد (اے پی پی) اسلام آباد کیپٹل ٹیریٹری انتظامیہ نے ڈینگی کی روک تھام کے لیے کارروائیاں تیز کر دی ہیں جن کے دوران ڈینگی ضوابط کی خلاف ورزی اور مچھروں کی افزائش کا باعث بننے پر 16 افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے ۔ترجمان ضلعی انتظامیہ کے مطابق اسسٹنٹ کمشنرز روزانہ کی بنیاد پر مختلف سیکٹرز اور گنجان آباد علاقوں کا معائنہ کر رہے ہیں۔ اس سلسلے میں اسسٹنٹ کمشنر شالیمار نے سیکٹر جی 10 میں معائنے کے دوران کھڑے پانی اور نامناسب صفائی کی بنا پر 5 افراد کو حراست میں لیا جبکہ کیپٹل کے دیگر علاقوں سے مزید 11 افراد کو حراست میں لیا گیا۔ضلعی انتظامیہ نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے گھروں، چھتوں، پلاٹوں اور تعمیراتی جگہوں پر پانی جمع نہ ہونے دیں اور صفائی کا خاص خیال رکھیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...