فوڈ اتھارٹی کی کارروائی، 10من سے زائد مضر صحت نمک تلف

فوڈ اتھارٹی کی کارروائی، 10من سے زائد مضر صحت نمک تلف

پنڈدادن خان، محلہ ارسل ٹائون اور نیو سزا منڈی میں کارروائی،7لاکھ مالیت کا نمک تھاکسی کو عوام کی صحت کو نقصان پہنچانے کی اجازت نہیں دی جائیگی،ترجمان

راولپنڈی (نیوز رپورٹر) پنجاب فوڈ اتھارٹی جہلم نے پنڈ دادن خان، محلہ ارسل ٹاون اور نیو سزا منڈی میں کارروائیاں کرتے ہوئے 2300لٹر جعلی کولڈ ڈرنکس کو سیمپل فیل ہونے ہر تلف کردیا جبکہ 10من سے زائد معروف برانڈ کے نام کی پیکنگ استعمال کرنے اور نمک کے سیمپل فیل ہونے پر نمک تلف کر دیا۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ تلف کیے گئے سامان کی مالیت تقریباً 7لاکھ تھی۔ ملاوٹ مافیا کے خلاف بلاتعطل کارروائیاں جاری رہیں گی، کسی کو عوام الناس کی صحت کو نقصان پہنچانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ اس حوالے سے عوام الناس کا تعاون بھی ضروری ہے ۔ صوبے بھر میں سیمپلنگ کا عمل جاری ہے جبکہ شہری کسی بھی شکایت کی صورت میں ہیلپ لائن 1223پر رابطہ کریں۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...