جامعات، اعلیٰ تعلیمی اداروں کے وی سیز، ریکٹرز کا ماہانہ اجلاس

جامعات، اعلیٰ تعلیمی اداروں کے وی سیز، ریکٹرز کا ماہانہ اجلاس

تعلیم، تعلیمی تعاون، ادارہ جاتی ترقی اور درپیش ابھرتے ہوئے چیلنجز پر تبادلہ خیال

اسلام آباد(خصوصی رپورٹر)اسلام آباد اور راولپنڈی کی وفاقی جامعات اور اعلیٰ تعلیمی اداروں کے وائس چانسلرز اور ریکٹرز کا ماہانہ اجلاس ایئر یونیورسٹی اسلام آباد میں ہوا، جامعات کے سینئر سربراہان نے اعلیٰ تعلیم، تعلیمی تعاون، ادارہ جاتی ترقی اور شعبۂ اعلیٰ تعلیم کو درپیش ابھرتے ہوئے چیلنجز سے متعلق اہم امور پر تبادلہ خیال کیا۔ اجلاس میں چیئرمین ایچ ای سی پروفیسر ڈاکٹر نیاز احمد نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔ایئر مارشل (ر) عبدالمعید خان وائس چانسلر ایئر یونیورسٹی نے اجلاس میں شریک وائس چانسلرز اور ریکٹرز کا خیرمقدم کیا اور ابھرتے ہوئے چیلنجز سے نمٹنے ، ادارہ جاتی تعاون کو فروغ دینے اور بہترین طریقۂ کار کے تبادلے کے ذریعے پاکستان کے اعلیٰ تعلیمی نظام کو مزید مضبوط بنانے کیلئے اجتماعی کوششوں کی اہمیت پر زور دیا۔چیئرمین ایچ ای سی نے جامعات پر زور دیا کہ وہ معیاری تعلیم، تحقیق و جدت، انٹرپرینیورشپ، مصنوعی ذہانت (AI)، ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز اور مارکیٹ کی ضروریات سے ہم آہنگ مہارتوں کے فروغ پر خصوصی توجہ دیں۔ انہوں نے بین الجامعاتی اور صنعت و اکیڈیمیا کے درمیان تعاون کو مزید مضبوط بنانے ، بہترین طریقۂ کار کے تبادلے اور اجتماعی کوششوں کے ذریعے تعلیمی معیار بلند کرنے اور پاکستان کے نوجوانوں کو قومی ترقی میں مؤثر کردار ادا کرنے کے لیے ضروری مہارتوں سے آراستہ کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...