7ماہ میں اسلام آباد میں ڈینگی کے صرف 3کیس رپورٹ

7ماہ میں اسلام آباد میں ڈینگی کے صرف 3کیس رپورٹ

15روز میں لاروا کی افزائش کا باعث بننے والے 170افراد گرفتار، 35مقامات سیل

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) اسلام آباد میں ڈینگی پر قابو پانے کیلئے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے انسداد ڈینگی اقدامات کا سلسلہ جاری ہے، جس کے نتیجے میں رواں سال یکم جنوری سے 6اگست تک اسلام آباد میں ڈینگی کے صرف تین کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ ڈپٹی کمشنر عرفان میمن کی زیر صدارت انسداد ڈینگی مہم کے حوالے سے اجلاس ہوا، ڈینگی کی صورتحال، لاروا کنٹرول کیلئے جاری کارروائیوں اور انسداد ڈینگی مہم کے تحت کیے گئے اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں لاہور، اسلام آباد، فیصل آباد، ملتان اور راولپنڈی میں ڈینگی کیسز کی صورتحال کا تقابلی جائزہ بھی لیا گیا جبکہ سال 2024، 2025اور 2026کے کیسز کا موازنہ بھی پیش کیا گیا۔ اجلاس میں گزشتہ ایک ماہ کے دوران ڈینگی ہاٹ سپاٹس کے دوروں اور لاروا کی افزائش کے خلاف کارروائیوں کے اعدادوشمار پر بھی غور کیا گیا۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ گزشتہ 15روز کے دوران لاروا کی افزائش کا باعث بننے والے 170افراد کو گرفتار، 35مقامات کو سیل اور ڈینگی پھیلانے والے عناصر پر 21لاکھ روپے سے زائد جرمانہ عائد کیا گیا جبکہ 70مقدمات بھی درج کیے گئے۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ انسداد ڈینگی ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد کے مثبت اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...