آئیسکو کا پاک ، سعودیہ اور ترکیہ کے تاریخی دفاعی معاہدے کا خیر مقدم
معاہدہ مسلم امہ کے اتحاد اور باہمی تعاون کے فروغ کی جانب اہم قدم ،دفاتر سجانے کی ہدایت
اسلام آباد (دنیا رپورٹ) آئیسکو کا پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے تاریخی دفاعی معاہدے کا خیر مقدم،آئیسکو کے دفاتر کو خوبصورت انداز میں سجانے کے احکامات جاری ،مسلم امہ کے اتحاد کو اس تاریخی دفاعی معاہدے سے مزید فروغ ملے گا۔ چیئرمین بورڈ آف ڈائریکٹرز آئیسکو ڈاکٹر طاہر مسعود اور چیف ایگز یکٹو آئیسکو انجینئر چودھری خالد محمود نے دفاعی معاہدے کا خیر مقدم کرتے ہوئے اسے تینوں برادر ممالک کے درمیان اتحاد، یکجہتی اور باہمی اعتماد کی مضبوط علامت قرار دیا ہے ۔ مشترکہ بیان میں انہوں نے کہا کہ پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کا اتحاد خطے میں امن، استحکام اور اجتماعی سلامتی کے لیے ایک اہم پیش رفت ہے ۔ تینوں ممالک کے عوام مذہبی، تاریخی اور برادرانہ رشتوں میں جڑے ہوئے ہیں۔ معاہدہ مسلم امہ کے اتحاد اور باہمی تعاون کے فروغ کی جانب ایک اہم قدم ہے ، جس سے تینوں ممالک کے درمیان دفاعی، سفارتی اور اقتصادی تعاون مزید مضبوط ہوگا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments