اسلام آباد میں سرچ آپریشنز، گھروں دکانوں کی چیکنگ
2مشکوک افراد اور 9موٹرسائیکل تھانے منتقل، منشیات ،اسلحہ برآمد
اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) اسلام آباد پولیس کا جرائم کے انسداد کیلئے مختلف علاقوں میں گرینڈ کومنگ اینڈسرچ آپریشنز کا سلسلہ جاری ہے۔ اس سلسلے میں زونل ایس پیز کی زیرنگرانی مختلف علاقوں میں گرینڈ سرچ اور کومنگ آپریشن کیے گئے۔ سرچ آپریشنز کے دوران 210افراد، 97گھروں، 9دکانیں، ایک ہوٹل، 90موٹرسائیکلوں اور 24گاڑیوں کو چیک کیا گیا جبکہ جانچ پڑتال کیلئے دو مشکوک افراد اور نو موٹرسائیکلوں کو مختلف تھانہ جات منتقل بھی کیا گیا۔ مزید براں غیر قانونی اسلحہ رکھنے میں ملوث ملزمان کو گرفتار کر کے مختلف بور کے دو پستول معہ ایمونیشن بھی برآمد کئے گئے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments