اسلام آباد، 10اشتہاریوں سمیت 18جرائم پیشہ افراد گرفتار

اسلام آباد، 10اشتہاریوں سمیت 18جرائم پیشہ افراد گرفتار

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) اسلام آباد پولیس نے سنگین جرائم میں ملوث مفروران اور اشتہاریوں سمیت 18جرائم پیشہ افراد کو گرفتار کر لیا۔۔۔

 ملزمان کے قبضہ سے منشیات اور اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد، گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے مزید تفتیش جاری ہے۔ اس سلسلے میں اسلام آباد پولیس تھانہ شالیمار، تھانہ سنبل،تھانہ نون، تھانہ کھنہ اور تھانہ شہزاد ٹاؤن پولیس ٹیموں نے منشیات فروشی اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے میں ملوث آٹھ ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزمان کے قبضہ سے 143گرام آئس اور مختلف بور کے 7عدد پستول معہ ایمونیشن برآمد کئے گئے۔ گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید تفتیش جاری ہے جبکہ مجرمان اشتہاری، سابقہ ریکارڈ یافتہ اور عدالتی مفرروان کی گرفتاری کیلئے چلائی جانے والی خصوصی مہم کے دوران 10مجرمان کی گرفتاری عمل میں لائی گئی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...