اے این ایف کی کارروائیاں، 187کلو گرام چرس اور افیون برآمد
راولپنڈی، پشاور،دالبندین، لورالائی میں کارروائیوں کے دوران 2ملزم گرفتارکئے گئے
راولپنڈی (اے پی پی) اے این ایف نے ملک کے مختلف علاقوں میں چار کارروائیاں کے دوران دو مشتبہ افراد کو گرفتار کر کے 20.5ملین روپے سے زائد مالیت کی 187کلو گرام چرس اور افیون برآمد کی ہے۔ ترجمان اے این ایف نے ہفتہ کو کہا کہ لورالائی میں کلی ساگر روڈ کے قریب کارروائی کے دوران اے این ایف نے ایک ٹرک سے 28.8کلو گرام چرس برآمد کر کے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا۔ راولپنڈی میں جی ٹی روڈ پر ہسپتال کے قریب رکشے سے 10.8کلو گرام چرس برآمد کر کے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔ مزید برآں دالبندین، ضلع چاغی میں اے این ایف نے ایک گاڑی سے 145کلوگرام افیون برآمد کی ہے۔ اسی طرح پشاور میں، حاجی کیمپ میں ایک کورئیر کے دفتر میں ایک پارسل سے کھانا پکانے کے چولہے کے اندر چھپائی گئی 2.4کلو گرام چرس برآمد ہوئی ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments