راولپنڈی ،منشیات فروش کو 10سال قید ،ایک لاکھ جرمانہ
راولپنڈی (اے پی پی)راولپنڈی کی مقامی عدالت نے منشیات فروشی کے مقدمے میں نامزد ملزم عمران کو جرم ثابت ہونے پر قید و جرمانہ کی سزا سنا دی۔۔۔
تفصیلات کے مطابق معزز عدالت کے جج نے مجرم کو 10 سال قید اور ایک لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی۔ مجرم کو تھانہ روات پولیس نے اکتوبر 2025 میں گرفتار کیا تھا جس کے قبضے سے ایک کلو 600 گرام چرس برآمد ہوئی تھی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments