نیشنل پریس کلب اور ایکسل لیب کے مابین معاہدہ
ممبران، ان کے اہل خانہ کو مختلف طبی سہولیات،ٹیسٹوں پر خصوصی رعایت ملے گی
اسلام آباد(اپنے رپورٹرسے ) نیشنل پریس کلب اور ایکسل لیب کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط،این پی سی کی طرف سے صدر عبدالرزاق سیال اور سیکرٹری ڈاکٹر فرقان راؤ جبکہ ایکسل لیب کی جانب سے ہیڈ آف کارپوریٹ سیلز کمال خان آفریدی اورطارق احمد اقتدارنے معاہدے پر دستخط کئے ، معاہدے کے تحت این پی سی ممبران، سٹاف اور اہل خانہ کو ایکسل لیب کی مختلف طبی سہولیات اور ٹیسٹوں پر خصوصی رعایت حاصل ہوگی، ممبران رعایت حاصل کرنے کے لیے نیشنل پریس کلب کا کارڈ دکھا سکتے ہیں یا کلب سے تصدیقی خط حاصل کرکے ایکسل لیب میں جمع کرا سکتے ہیں، معاہدے کے تحت نیشنل پریس کلب کے ممبران، ان کے اہل خانہ اور سٹاف کو ایکسل لیب کی مختلف طبی سہولیات اور ٹیسٹوں پرپیتھالوجی کے تمام ٹیسٹوں پر 35 فیصد، ریڈیالوجی پر 25 فیصد جبکہ ڈینٹل سروسز پر بھی 25 فیصد رعایت دی جائے گی۔معاہدے کی خاص بات یہ ہے کہ تاریخ میں پہلی بار ممبران ڈینٹل سروسز پر بھی خصوصی رعایت سے مستفید ہو سکیں گے ، نیشنل پریس کلب کے صدر عبدالرزاق سیال نے کہا کہ ممبران کی فلاح و بہبود کے لیے کیے گئے وعدوں کی تکمیل کا سلسلہ جاری ہے ۔ سٹی لیب کے بعد ایکسل لیب کے ساتھ بھی معاہدہ کیا گیا ہے ، جبکہ دیگر لیبارٹریز کے ساتھ بھی مفاہمتی یادداشتیں کرنے کے لیے اقدامات جاری ہیں۔انہوں نے بتایا کہ ایکسل لیب کے ساتھ معاہدے کے تحت ڈینٹل سروسز پر رعایت اس معاہدے کی ایک اہم خصوصیت ہے اور ممبران اپنے دانتوں کا علاج بھی رعایتی نرخوں پر کرا سکیں گے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments