انٹرنیشنل یوتھ ڈے ،ریسکیو 1122 مری کے زیرِ اہتمام مختلف آگاہی سر گرمیاں
راولپنڈی (خصوصی نامہ نگار) انٹرنیشنل یوتھ ڈے 2026 کے موقع پر پنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو 1122ضلع مری کے زیرِ اہتمام مختلف آگاہی سرگرمیوں کا انعقاد کیا گیا- مختلف کالجز میں ریسکیو سکاوٹس کے اندراج کے کیمپس قائم کیے گئے ۔۔
، جہاں نوجوان طلبہ و طالبات نے بھرپور دلچسپی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے آپ کو رجسٹر کروایا۔ مستقبل میں ان ریسکیو سکاوٹس کے لیے تربیتی ورکشاپس کا انعقاد کیا جائے گا، جن میں انہیں ابتدائی طبی امداد، ایمرجنسی سے نمٹنے ، روڈ سیفٹی اور دیگر حفاظتی اقدامات کے حوالے سے عملی تربیت فراہم کی جائے گی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments