ملکی ترقی میں مثبت کردار ادا کرنیکی ضرورت ،جسٹس صداقت علی

   ملکی ترقی میں مثبت کردار ادا کرنیکی ضرورت ،جسٹس صداقت علی

لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ کے احاطے میں یوم آزادی کی تقریب ،پرچم کشائی

راولپنڈی (نیوز رپورٹر) لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ کے سنیئر جج مسٹر جسٹس صداقت علی خان نے کہا ہے کہ آزادی دنیا کی سب سے بڑی نعمت ہے جسے ہمارے آباؤاجداد نے بڑی قربانیوں کے بعد حاصل کیا۔ ہم سب کو قائد اعظم محمد علی جناح کے افکار کی روشنی میں ملکی ترقی میں مثبت کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ کے احاطے میں یوم آزادی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب میں سینئر جسٹس صداقت علی خان اور جسٹس مرزا وقاص رؤف نے خصوصی شرکت کی۔ تقریب میں ریٹائرڈ جسٹس لاہور ہائی کورٹ شکور پراچہ، جسٹس (ر) عباد الرحمٰن لودھی، جسٹس (ر) خالد محمود ملک، سینئر ایڈیشنل رجسٹرار محمد سلیمان گھمن، ایڈیشنل اٹارنی جنرل حسیب شکور پراچہ سمیت دیگر افسران اور اہلکاروں نے شرکت کی۔ سینئر جسٹس صداقت علی خان کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔ اس موقع پر پرچم کشائی بھی کی گئی ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...