پاکستان کو خوشحال اور باوقار بنانا مشترکہ ذمہ داری ،چودھری سالک

پاکستان کو خوشحال اور باوقار بنانا مشترکہ ذمہ داری ،چودھری سالک

یوم آزاد ی کے موقع پر مسلم لیگ ہائوس میں تقریب ،کارکنوں کی بڑی تعداد میں شرکت

اسلام آباد(خصوصی نیوز رپورٹر) مسلم لیگ ہاؤس اسلام آباد میں جشنِ آزادی کی مناسبت سے پروقار تقریب منعقد ہوئی، جس کے مہمانِ خصوصی پاکستان مسلم لیگ کے سینئر نائب صدر اور وفاقی وزیر برائے اوورسیز پاکستانیز اینڈ ہیومن ریسورس ڈویلپمنٹ چوہدری سالک حسین تھے ۔ تقریب میں چیف آرگنائزر ڈاکٹر محمد امجد، سینیٹر نیلوفر بختیار، اراکینِ قومی اسمبلی چوہدری محمد الیاس اور مسز فرخ خان، مرکزی سیکرٹری اطلاعات غلام مصطفیٰ ملک، سابق رکن قومی اسمبلی آمنہ سلیم، رضوان صادق خان، پیر چراغ الدین شاہ، مہرین ملک آدم، انیلہ ایاز چوہدری، یاسر منیر، عاطف مغل، رحیم اعوان، چوہدری جہانگیر سمیت مسلم لیگی رہنماؤں اور کارکنان کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔چوہدری سالک نے ڈاکٹر محمد امجد اور دیگر رہنماؤں کے ہمراہ قومی پرچم لہرایا اور جشنِ آزادی کا کیک کاٹا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے قوم کو مبارک باد دی اور کہا کہ پاکستان ہمارے بزرگوں کی عظیم جدوجہد اور بے مثال قربانیوں کا ثمر ہے ۔ اسے ترقی یافتہ، خوشحال اور عالمی سطح پر باوقار ملک بنانا ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...