مفادات کیلئے زراعت کو تباہ کرنیوالوں کا حساب لینگے، پی ٹی آئی کسان ونگ
راولپنڈی (نیوز رپورٹر) تحریک انصاف کسان ونگ نے کسانوں کے بدترین استحصال اور زرعی شعبے کی زبوں حالی کی وجوہات کو مرحلہ وار قوم کے سامنے رکھنے کیلئے بنیادی ضرورت کی فصلوں سے لے کر۔۔۔
پھلوں اور سبزیوں کی پیداوار اور برآمدات کے حوالے سے حقائق منظر عام پر لانے کا فیصلہ کیا ہے، مخصوص گروہی مفادات کو مقدم رکھ کر زراعت کو تباہی کے دہانے تک پہنچانے والے عوامل اور ذمہ داران کی ناقابل تردید حقائق کے ساتھ نشاندہی بھی کی جائیگی، یہ فیصلہ پی ٹی آئی کسان ونگ کے مرکزی آرگنائزر شیخ وقاص اکرم کی زیر صدارت اجلاس میں کیا گیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments