سرچ آپریشنز ، 15 مشکوک افراد ، 24 موٹرسائیکل تھانے بند
372افراد، 164گھروں، 50دکانیں، 10ہوٹل اور 55گاڑیوں کی چیکنگ
اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) اسلام آباد پولیس کا وفاقی دارالحکومت میں جرائم کے انسداد اور جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی کیلئے مختلف علاقوں میں گرینڈ کومنگ اینڈسرچ آپریشنز کا سلسلہ جاری ہے ۔اس سلسلے میں زونل ایس پیز کی زیرنگرانی مختلف علاقوں میں گرینڈ سرچ اور کومنگ آپریشن کیے گئے ۔سرچ آپریشنز کے دوران 372 افراد، 164گھروں، 50 دکانیں، 10 ہوٹل ،226 موٹر سائیکلوں اور 55 گاڑیوں کو چیک کیا گیا جبکہ جانچ پڑتال کیلئے 15 مشکوک افراد،24 موٹر سائیکلوں اور دو گاڑیوں کو مختلف تھانہ جات منتقل بھی کیا گیا۔مزید براں غیر قانونی اسلحہ رکھنے میں ملوث ملزمان کو گرفتار کر کے مختلف بور کے دو پستول معہ ایمونیشن بھی برآمد کئے گئے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments