ڈپٹی کمشنر مری کا پرس کلب کا دورہ مسائل حل کرنیکی یقین دہانی
مری (نمائندہ دنیا) ڈپٹی کمشنر مری کا پریس کلب کا دورہ، صحافیوں کے مسائل حل کرنے کی یقین دہانی، صحافیوں نے ڈپٹی کمشنر کو مری میں صحافی برادری کو درپیش مسائل اور پریس کلب سے متعلق امور سے آگاہ کیا۔
ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ صحافیوں کے لیے ہاؤسنگ کالونی سمیت دیگر مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کے لیے وزیر اعلی پنجاب سے رابطہ کیا جائے گا انہوں نے مری پریس کلب کی عمارت اور اس کے فرنٹ کی تزئین و آرائش کے حوالے سے بھی تعاون کی یقین دہانی کرائی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments