چشمہ لفٹ کینال منصوبہ پر جلد کام شروع کیا جائے، فیصل کریم کنڈی
گورنرسے وفاقی سیکرٹری وزارت موسمیاتی تبدیلی کی ملاقات ،آبی منصوبوں پر تبادلہ خیال
اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے وفاقی سیکرٹری وزارت موسمیاتی تبدیلی و آبی وسائل اویس منظور سمرا اور وزارت آبی وسائل کے ایڈیشنل سیکرٹری مہر علی شاہ نے ملاقات کی۔ملاقات کے دوران چشمہ لفٹ کینال منصوبے سمیت مختلف آبی منصوبوں اور صوبے کو درپیش پانی سے متعلق مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔گورنر نے کہا کہ چشمہ لفٹ کینال منصوبہ خیبرپختونخوا کے عوام کا دیرینہ مطالبہ ہے اور اس منصوبے پر جلد از جلد عملی کام کا آغاز کیا جانا چاہیے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ منصوبہ صرف خیبرپختونخوا ہی نہیں بلکہ پورے پاکستان کی معاشی اور زرعی ترقی کے لیے انتہائی اہمیت کا حامل ہے ۔ملاقات میں کچھی کینال منصوبے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا اور ملک میں آبی وسائل کے مؤثر استعمال، پانی کے تحفظ اور مستقبل کے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مختلف تجاویز کا جائزہ لیا گیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments