ڈیکاربونائزیشن برآمدات، صنعتی مسابقت اور عالمی منڈیوں تک رسائی کا اہم تقاضا، ماہرین
اسلام آباد (نامہ نگار) ماہرین نے پاکستان کی سیمنٹ، سٹیل اور ٹیکسٹائل جیسی مشکل صنعتی شعبوں کو کم کاربن معیشت کی طرف منتقل کرنے کیلئے۔۔۔
گیس اور بجلی کی منڈیوں میں اصلاحات، صنعتی ٹیرف کو معقول بنانے اور ہر شعبے کیلئے واضح ڈیکاربونائزیشن روڈ میپ تیار کرنے پر زور دیا ہے۔ پالیسی ادارہ برائے پائیدار ترقی کے زیر اہتمام ’مشکل شعبوں کیلئے کم کاربن منتقلی کے بین الاقوامی راستے‘ کے موضوع پر بین الاقوامی ویبینار میں ماہرین نے کہا کہ ڈیکاربونائزیشن اب صرف ماحولیاتی ضرورت نہیں رہی بلکہ برآمدات، صنعتی مسابقت اور عالمی منڈیوں تک رسائی کا اہم تقاضا بن چکی ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments