رینج روڈ سے ڈھوک بنارس اور ملت آباد تک سڑک کا افتتاح
منصوبہ 5کروڑ کی گرانٹ سے مکمل کیا گیا،ملک ابرار،منصورافسر اور ملک افتخار کی شرکت
راولپنڈی (نیوز رپورٹر) چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے کیبنٹ سیکرٹریٹ و ڈویژنل صدر پاکستان مسلم لیگ (ن) ملک ابرار احمد (ایم این اے)، پارلیمانی سیکرٹری زکوٰۃ و عشر پنجاب ملک افتخار (ایم پی اے) اور رکن صوبائی اسمبلی ملک منصور افسر نے رینج روڈ سے ڈھوک بنارس اور ملت آباد تک سڑک اور اطراف میں نکاسیِ آب کے نالوں کے اہم ترقیاتی منصوبے کا باقاعدہ افتتاح کر دیا۔ یہ منصوبہ 5کروڑ روپے کی خصوصی گرانٹ سے مکمل کیا گیا ہے ۔افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ملک ابرار احمد نے کہا کہ عوامی خدمت، بنیادی ڈھانچے کی بحالی اور عوام سے کیے گئے وعدوں کی تکمیل مسلم لیگ (ن) کی اولین ترجیح ہے۔ ملک افتخار احمد کا کہنا تھا کہ عوامی فلاح و بہبود اور ترقی کا سفر بلاتعطل جاری رہے گا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments