سی ڈی اے ڈیزائن ویٹنگ کمیٹی نے 23کیسز کی منظوری دیدی
کمرشل بلڈنگ پلان کے 40کیسز میں سے 8کیسز دستاویزات پوری نہ ہونے پر واپس
اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) سی ڈی اے کی ڈیزائن ویٹنگ کمیٹی کے گزشتہ چار اجلاسوں میں کمرشل بلڈنگ پلان منظوریوں کا جائزہ لیا گیا جس میں کنسٹرکشن کے حوالے سے تمام اقدامات کو عوام کے لئے آسانی فراہم کرنا شامل ہے ۔ کمرشل بلڈنگ پلان کے 40کیسز میں سے 8کیسز دستاویزات اور ضروری تقاضوں کے پورے نہ ہونے کے باعث آرکیٹیکٹس اور سپانسرز نے نے ازخود قبل از اجلاس میں واپس لے لیں۔ 32کیسز جو ڈیزائن ویٹنگ کمیٹی کے سامنے پیش ہوئے ان میں سے 23کیسز کی منظوری دی گئی۔اسی طرح ملتوی ہونے والے کیسز آرکیٹیکٹس کی جانب سے بنیادی پارکنگ اور بنیادی پیرامیٹرز و ڈیزائنر درست انداز میں پیش نہ ہونے کی وجہ سے ہوئے۔
ملتوی ہونے والے کیسز بنیادی پارکنگ اور بنیادی پیرامیٹر ڈیزائنز کو تقاضوں کے مکمل ہونے کے بعد دوبارہ DVCمیں پیش کیا جائیگا۔ اس سلسلے میں DVCکی جانب سے آرکیٹیکٹس کو ایڈوائزری بھی جاری کی گئی تھی۔ کلائنٹس/ آرکیٹیکٹس کی غیر حاضری کے باعث 5 کیسز پیش نہ ہوسکے۔سی ڈی اے کی کمرشل بلڈنگ پلان کی یہ منظوریاں دارالحکومت اسلام آباد میں سرمایہ کاری کے مواقع میں اضافہ اور شہر کی مجموعی تعمیر و ترقی کا سبب بنے گی۔ سی ڈی اے کی کوشش ہے کہ تمام زیر التواء کیسز کو DVCمیں لاکر جلد از جلد حل کیا جائے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments