جھیکا گلی میں سیاحوں کی گاڑی کھا ئی میں جاگری ،5زخمی
مری( نمائندہ دنیا)اپر جھیکا گلی روڈ پر سیفٹی وال نہ ہونے کی وجہ سے سیاحوں کی کار موڑ کاٹتے ہوئے گہری کھائی میں جا گری جس کے نتیجہ میں 5 افراد زخمی ہوگئے جن میں سے دو کی حالت تشویشناک ہے۔
ریسکیو اہلکاروں نے پیدل رسپانس کرتے ہوئے مقامی لوگوں کے ساتھ مل کر گہری کھائی سے زخمیوں کا نکالا ۔زخمیوں کو سول ہسپتال مری منتقل کر دیا گیا ،حادثے کا شکار ہونیوالے سیاحوں کا تعلق گولڑہ شریف اسلام آباد سے بتایا جارہا ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments