این پی سی میں ڈینگی ، ملیریا کے تدارک کیلئے سپرے مہم کا انعقاد
اسلام آباد(اپنے رپورٹر سے)ڈ ی جی ہیلتھ سروسز ارشاد علی جوکھیو کی ہدایات پر ڈینگی اور ملیریا کی روک تھام کیلئے نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں خصوصی سپرے مہم کا انعقاد کیا گیا۔۔۔
انٹومولوجسٹ ڈاکٹر عبدالستار، سپروائزر علی حسن جبکہ سپرے ٹیم کے ارکان قدرت اللہ، کاشف اور رضا اللہ نے حصہ لیا۔ مہم کے دوران نیشنل پریس کلب کی عمارت، دفاتر، ہالز، راہداریوں اور دیگر اہم مقامات پر جراثیم کش اور مچھر مار سپرے کیا گیا ۔اس موقع پر ماہرین صحت کا کہنا تھا کہ موسم کی تبدیلی کے باعث ڈینگی اور ملیریا کے خطرات بڑھ جاتے ہیں، اس لیے شہریوں کو صفائی ستھرائی کا خاص خیال رکھنا چاہیے ۔نیشنل پریس کلب کے صدر عبدالرزاق سیال اور سیکرٹری ڈاکٹر فرقان راؤ نے محکمہ صحت کی اس کاوش کو سرا ہا اور اور ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ سروسز ارشاد علی جوکھیو اور ڈی سی اسلام آباد عرفان نواز میمن کا شکریہ ادا کیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments