آر ڈی اے کے مالی معاملات میں شفافیت یقینی بنانے کیلئے اجلاس
راولپنڈی(نیوز رپورٹر) آر ڈی اے کے مالی معاملات میں شفافیت یقینی بنانے کے لیے SAP انٹرپرائز ریسورس پلاننگ سسٹم کے نفاذ کے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔
اس سلسلے میں آر ڈی اے کانفرنس روم میں فنانشل اکاؤنٹنگ اینڈ بجٹنگ سسٹم ، آفس آف دی کنٹرولر جنرل آف اکاؤنٹس کی ٹیم کے ساتھ آر ڈی اے میں SAP ERP کے نفاذ کے حوالے سے اجلاس منعقد ہواجس کی صدارت ایڈیشنل ڈی جی آر ڈی اے مسعود احمد بخاری نے کی۔ ڈائریکٹر فنانس آر ڈی اے مسعود ارشد نے ڈپٹی ڈائریکٹر آئی ٹی داؤد خالد کے ہمراہ SAP ERP کے نفاذ کے حوالے سے تفصیلی پریذ نٹیشن دی ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments