غیر قانونی گولڈ مائننگ میں ملوث 6 ملزم گرفتار
حسن ابدال (اے پی پی) تھانہ انجرا پولیس نے غیر قانونی گولڈ مائننگ میں ملوث 6 ملزمان کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا۔
گرفتار ملزمان میں انور حسین، میاں رمضان، منیر سلطان پسران نور حسین، عدیل احمد، شہزاد احمد پسران اختر سلیم سکنہ نلہڈ تحصیل جنڈ ضلع اٹک اور ضیا خان ولد فرہاد علی سکنہ صوابی شامل ہیں، پولیس نے غیر قانونی مائننگ میں استعمال ہونے والے آلات بھی قبضے میں لے لیے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments