راولپنڈی ، دیرینہ دشمنی پرفائرنگ ، ایک شخص جا ں بحق

 راولپنڈی ، دیرینہ دشمنی پرفائرنگ ، ایک شخص جا ں بحق

مقتول حال ہی میں قتل کے مقدمہ سے بری ہوا تھا ،لاش ہسپتال منتقل

راولپنڈی(خبرنگار) تھانہ صدر بیرونی کی حدود میں فائرنگ ، ایک شخص جاں بحق ، فائرنگ دھاماں سیداں کے قریب دیرینہ دشمنی پر کی گئی ،بتایا گیا ہے کہ 2 نامعلوم افراد نے ارسلان نامی شہری پر فائرنگ کی جس کے نتیجہ میں وہ موقع پر چل بسا جبکہ ملزمان فائرنگ کے بعد فرار ہوگئے ۔مقتول ارسلان حسین حال ہی میں قتل کے ایک مقدمے سے بری ہوا تھا ،ابتدائی معلومات کے مطابق واقعہ ذاتی رنجش کا نتیجہ ہے ،مقتول ارسلان کی لاش ہسپتال منتقل کر دی گئی ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...