اے این ایف کا ایکشن 2 ملزم گرفتار، 1043 کلو منشیات برآمد
راولپنڈی (این این آئی) اینٹی نارکوٹکس فورس نے 2 ملزموں کو گرفتار کرکے 8کروڑ 47 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی 1043 کلوگرام منشیات برآمد کرلی۔
ترجمان کے مطابق ماڑی پور کراچی سے ملائشیا جانیوالے 2کنٹینرز سے 33.5 کلوگرام آئس ، موٹروے ٹول پلازہ راولپنڈی کے قریب مسافر کے بیگ سے 6کلوگرام چرس ، گلشن اقبال کراچی بس ٹرمینل کے قریب ملزم سے 4کلوگرام چرس اور ڈسٹرکٹ پشین کے قریب جھاڑیوں سے 1000کلوگرام چرس گردہ برآمد کی گئی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments