جی ڈی اے میں پلاٹوں کی غیرقانونی منتقلی اور الا ٹمنٹ کا انکشاف

جی ڈی اے میں پلاٹوں کی غیرقانونی منتقلی اور الا ٹمنٹ کا انکشاف

2کنال اور 10مرلہ کے 2پلاٹ بورڈمنظوری ، اوپن آکشن کے بغیردئیے گئے آڈٹ حکام کی قومی خزانے کو 4کروڑ 72 لاکھ کا نقصان پہنچانے پر ایکشن کی ہدایت

ایبٹ آباد ( شوکت سالار )گلیات ڈویلپمنٹ اتھارٹی میں مالی سال 2020-21 کے آڈٹ کے دوران غیر قانونی طور پر پلاٹوں کی منتقلی اور الاٹمنٹ کے باعث قومی خزانے کو 4 کروڑ 72 لاکھ 50 ہزار روپے کے نقصان کا انکشاف ہوا ہے ۔ آڈٹ حکام نے معاملے کی اعلیٰ سطح تحقیقات، ذمہ داران کے خلاف کارروائی اور رقم کی وصولی کی سفارش کی ہے ۔آڈٹ رپورٹ (AP No. 406 & 407 / Para 10.4.19) کے مطابق گلیات میں آکشن رولز 2019 کے تحت کسی بھی تجارتی پراپرٹی کو بورڈ آف اتھارٹی کی منظوری کے بعد کھلی بولی کے ذریعے کرا یہ پر دیا جانا لازمی ہے۔

تاہم آڈٹ کے دوران معلوم ہوا کہ جی ڈی اے انتظامیہ نے قواعد و ضوابط کو نظر انداز کرتے ہوئے 10 مرلہ اور 2 کنال کے دو کمرشل پلاٹ تبادلے کے نام پر غیر قانونی طور پر الاٹ کیے ۔اصلی پلاٹ نتھیا گلی بازار اور ایبٹ آباد-مری روڈ سے دور غیر معروف مقام \"گرین ٹاپ\" پر واقع تھے ، جن کے بدلے انتظامیہ نے مرکزی مری روڈ، نزد نتھیا گلی بازار کی انتہائی قیمتی اور کمرشل طور پر پرکشش لوکیشن پر پلاٹ الاٹ کر دئیے ۔ان پلاٹوں کو کھلی بولی یا نیلامی کے بغیر الاٹ کیا گیا جس سے خزانے کو 4 کروڑ 72 لاکھ 50 ہزار روپے کا نقصان پہنچا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...