ایم ڈی ستھرا پنجاب راولپنڈی کا دورہ ٹیکسلا، صفا ئی انتظامات کا جائزہ
صفائی آپریشن میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جا ئیگی ، رانا ساجد صفدر
راولپنڈی (نیوز رپورٹر ) ایم ڈی ستھرا پنجاب ایجنسی راولپنڈی رانا ساجد صفدر نے تحصیل ٹیکسلا کا تفصیلی دورہ کیا اور شہر سمیت مختلف علاقوں میں جاری صفائی آپریشن، ڈرین ڈی سلٹنگ، ویسٹ مینجمنٹ، ڈمپ سائٹ اور فیلڈ ورکرز کی حاضری کا جائزہ لیا۔ رانا ساجد صفدر نے دورے کے دوران خانپور بائی پاس، مارگلہ، موہڑہ شاہ ولی شاہ کی ڈمپ سائٹ، گڑھی سکندر احاطہ میں ٹی سی پی، گڑھی افغاناں یونین کونسل 118، سرائے خولہ، رتہ شاہ تا ٹیکسلا جی ٹی روڈ، ڈونگی گلی سمیت مختلف مقامات کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر تحصیل منیجر آپریشنز شہریار خان نے بریفنگ دی۔ ایم ڈی رانا ساجد صفدر نے کہا صفائی آپریشن میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جا ئیگی ، شہری و دیہی علاقوں میں صفائی کے معیار کو مزید بہتر بنایا جائے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments