ایس ایس پی آپریشنز اسلام آباد کا مختلف تھانوں کادورہ ، تزئین و آرائش کے کام کا معائنہ
اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) وفاقی دارالحکومت میں پولیس سٹیشنز کی تزئین و آرائش کے سلسلہ میں ایس ایس پی آپریشنز اسلام آباد قاضی علی رضا نے مختلف تھانہ جات کا دورہ کیا۔
انہوں نے فرنٹ ڈیسک، ریکارڈ رومز اور دیگر انتظامی امور کی جانچ پڑتال کی اورپولیس سٹیشنز میں سہولیات کے معیار کو مزید بہتر بنانے کی ہدایات جاری کیں۔ان کا کہنا تھا کہ تھانہ جات کو جدید، منظم اور بہتر سہولیات سے آراستہ کیا جا رہا ہے، شہریوں کو بروقت، باعزت اور معیاری سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments