ڈی آئی جی سکیورٹی اسلام آباد کا سیف سٹی کنٹرول روم کی کارکردگی کا جائزہ
اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) اسلام آباد میں سکیورٹی انتظامات کو مزید بہتر بنانے کیلئے سیف سٹی کنٹرول روم اور کیمروں کی کارکردگی بہتر بنانے کیلئے اقدامات جاری ہیں۔
ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق ڈی آئی جی سکیورٹی اسلام آباد رانا عمر فاروق نے پیر کو سیف سٹی کنٹرول روم کا دورہ کر کے ہائی سکیورٹی زون اور ڈپلومیٹک انکلیو میں کیمروں کی کارکردگی و نگرانی کے حوالے سے بریفنگ لی۔انہوں نے کیمروں کی بروقت مینٹی نینس اور اہم مقامات کی سکیورٹی کو الرٹ رکھنے کی ہدایات جاری کیں ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments