سیکرٹریٹ سرکل میں فیلڈ پولیسنگ مؤثر بنانے کی ہدایت

 سیکرٹریٹ سرکل میں فیلڈ پولیسنگ مؤثر بنانے کی ہدایت

آئی جی کی ایس ڈی پی او سیکرٹریٹ سے میٹنگ، امن و امان کی صورتحال کا جائزہ

  اسلام آباد(خصوصی رپورٹر ) آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کی ایس ڈی پی او سیکرٹریٹ سے میٹنگ کے دوران امن و امان اور پولیسنگ کے امور کا جائزہ لیا گیا۔ انہوں نے سیکرٹریٹ سرکل میں امن و امان کی صورتحال، جرائم کی روک تھام، مؤثرپیٹرولنگ اور شہریوں کو بہترین پولیس خدمات کی فراہمی کے حوالے سے اہم ہدایات جاری کیں۔ سید علی ناصر رضوی نے ایس ڈی پی او سیکرٹریٹ سرکل اے ایس پی علی رضا قریشی کے ساتھ میٹنگ کی۔ آئی جی اسلام آباد نے ہدایت کی کہ سیکرٹریٹ سرکل میں جرائم کی روک تھام کے لیے فیلڈ پولیسنگ کو مزید مؤثر بنایا جائے اور اہم و حساس مقامات پر پولیس کی موجودگی اورپیٹرولنگ کو یقینی بنایا جائے ۔ انہوں نے مقدمات کی تفتیش میں معیار، شفافیت اور رفتار کو برقرار رکھنے اور تمام کیسز کو میرٹ اور قانون کے مطابق منطقی انجام تک پہنچانے کی ہدایت کی۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...