ISPRسمر انٹرن شپ پروگرام ، 6 ہزارسے زائد طلبہ کی شرکت
بھارت افغانستان کے ذریعے پاکستان کیلئے مشکلات بڑھانے کی کوشش کر رہاپا کستان ملکی کیساتھ علاقائی سلامتی کیلئے کو شاں ،پروفیسر ہما بقائی کا طلبہ سے خطاب
اسلام آباد (خصوصی نیوزرپورٹر)آئی ایس پی آر سمر انٹرن شپ پروگرام کے تحت پروفیسر ڈاکٹر ہما بقائی کی طلبا و طالبات کے ساتھ خصوصی نشست کا اہتمام کیا گیا ۔ آئی ایس پی آر سمرانٹرن شپ پروگرام میں پاکستان بھر کے 21مختلف سٹیشنز سے 6ہزار150سے زائد طلبا وطالبات شریک ہیں۔ ڈاکٹرہما بقائی نے قومی سلامتی،علاقائی صورتحال ،بھارت کے کردار،افغانستان اور معاشی استحکام پر تفصیلی اظہارِ خیال کیا۔
انہوں نے نوجوانوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان قومی سلامتی اور معاشی استحکام کے ساتھ ساتھ علاقائی سلامتی اور استحکام کے لئے بھی مسلسل اقدامات کر رہا ہے ۔بھارت افغانستان کے ذریعے پاکستان کیلئے مشکلات اور دہشت گردی کے خطرات بڑھانے کی کوشش کر رہا ہے جس سے خطے میں عدم استحکام پیدا ہو رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مئی2025میں معرکہ حق کے دوران پاکستان نے سرحدی اور فضائی محاذ پر کامیابی حاصل کی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments