علما نے ہمیشہ امن کے فروغ کیلئے عملی کردار ادا کیا ، کمشنر راولپنڈی

 علما نے ہمیشہ امن کے فروغ کیلئے عملی کردار ادا کیا ، کمشنر راولپنڈی

حکومتی سر پرستی میں جشن میلاد النبی ؐ بھر پور انداز میں منایاجا ئیگا ،مفتی انتخاب نوری

  راولپنڈی (نیوز رپورٹر) ڈی سی آفس راولپنڈی میں عید میلادالنبی ؐ کے پر امن انتظامات بارے جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں چیئر مین متحدہ بورڈ ممبر نظریاتی کونسل پنجاب مفتی انتخاب احمد نوری،کمشنر راولپنڈی ڈویژن سلمان غنی، آر پی او بابر سرفراز الپا نے خصوصی طور پر شرکت کی۔ ڈویژن کے دیگر ڈپٹی کمشنرز نے ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شرکت کی۔ اجلاس میں امن و امان کے لیے کیے گئے انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔

مفتی انتخاب احمد نوری نے کہا حکومتی سر پرستی میں جشن میلاد النبی ﷺ بھر پور طریقے سے منایاجا ئیگا ۔پاکستان کو معرکہ حق میں اﷲ نے دنیا بھر میں کامیابی اور عزت سے نوازا۔ کمشنر راولپنڈی سلمان غنی نے کہا کہ علمائے کرام نے ہمیشہ امن کے فروغ کے لیے اپنا عملی کردار ادا کیا ہے اور امید ہے آ ئندہ بھی کرتے رہیں گے ۔ آر پی او راولپنڈی بابر سرفراز الپا نے کہا عید میلاد کے موقع پر سکیورٹی کے موثر انتظامات کیے گئے ہیں۔ ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کیپٹن (ر) ندیم ناصر نے کہا کہ مذہبی منافرت کسی صورت قبول نہیں کی جا ئیگی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...