90 فیصد مستحق خواتین کے ڈیجیٹل والٹ اکاؤنٹس کھل گئے ،روبینہ خالد

90 فیصد مستحق خواتین کے ڈیجیٹل والٹ اکاؤنٹس کھل گئے ،روبینہ خالد

ایکٹیویشن مفت ، رقم نکلوانے کے چارجز 280 روپے ہیں ، چیئر پر سن بی آ ئی ایس پی

 اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)چیئرپرسن بی آ ئی ایس پی سینیٹر روبینہ خالد نے لاہور میں بی آئی ایس پی کے سینٹرل زونل آفس کا دورہ کیا۔ اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل پنجاب نصیر الدین سرور نے انہیں جاری سرگرمیوں پر بریفنگ دی۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر روبینہ خالد نے کہا 90 فیصد خواتین بینیفشریز کے ڈیجیٹل والٹ اکاؤنٹس کھولے جا چکے ہیں،مستحق خواتین ملک بھر میں کسی بھی جگہ، کسی بھی وقت، مجاز بینک کے کسی بھی ایجنٹ سے اپنی رقم وصول کر سکیں گی۔ بی آئی ایس پی کا عملہ خود فراہم کردہ سمز پر ڈیجیٹل والٹس فعال کرے گا ، ڈیجیٹل والٹ ایکٹیویشن مکمل طور پر مفت ہے جبکہ رقم نکلوانے کے سروس چارجز 280 روپے مقرر کیے گئے ہیں۔ مستحق خواتین اپنا موبائل فون یا سم کسی ایجنٹ کے حوالے نہ کریں اور اپنی ذاتی معلومات محفوظ رکھیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...