ڈائریکٹر آپریشنز نارتھ کا پنجاب فوڈ اتھارٹی راولپنڈی آفس کا دورہ
ملاوٹ مافیا کیخلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل کیا جا ئیگا ، اعجاز احمد کی گفتگو
راولپنڈی (نیوزرپورٹر)پنجاب فوڈ اتھارٹی میں بطور ڈائریکٹر آپریشنز نارتھ چارج سنبھالنے کے بعد اعجاز احمد نے پی ایف اے راولپنڈی کے دفتر کا دورہ کیا۔ انہوں نے آپریشنز ونگ، پبلک ریلیشنز ونگ، لائسنسنگ ونگ، ٹریننگ ونگ اور میڈیکل سکریننگ ونگ لیبارٹری سمیت تمام شعبہ جات کا معائنہ کیا۔ دورے کے دوران تمام ونگز کے سربراہان نے ڈائریکٹر آپریشنز کو اپنے اپنے شعبہ جات کی کارکردگی اور ورکنگ کے حوالے سے بریفنگ دی۔ اعجاز احمد نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا ملاوٹ مافیا کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل پیرا رہا جائے گا اور انسانی صحت سے کھیلنے والوں سے کسی قسم کی رعایت نہیں برتی جائے گی۔ انہوں نے اعادہ کیا کہ پنجاب کو ملاوٹ مافیا سے مکمل طور پر پاک کرنے کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کیے جائیں گے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments