نیشنل بک فاؤنڈیشن میں گوشہ اقبال اور گوشہ قائداعظم کا افتتاح
علمی و فکری گوشوں کا قیام بانیانِ پاکستان کے پیغام کو اجاگر کریگا ، وجیہہ قمر
اسلام آباد ( خصوصی رپورٹر) وزِیر مملکت برائے وفاقی تعلیم و پیشہ و رانہ تربیت وجیہہ قمر نے نیشنل بک فاؤنڈیشن کا دورہ کیا اور گوشہ قائداعظم اور گوشہ اقبال کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ یہ اقدام وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال کا علامہ محمد اقبال ؒ اور قائداعظم محمد علی جناحؒ کی 150 ویں سالگرہ کی تقریبات کو قومی سطح پر شایانِ شان انداز میں منعقد کر نے ا ور دونوں عظیم رہنماؤں کے افکار و نظریات کو نئی نسل تک موثر انداز میں پہنچانے کے وژن کا حصہ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ایسے علمی و فکری گوشوں کا قیام پاکستان کے قومی ورثے ، فکری روایات اور بانیانِ پاکستان کے پیغام کو اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کرے گا۔اس موقع پر انہوں نے نیشنل بک میوزیم، انڈونیشین کارنر اور ادارے کے مختلف شعبوں کا جائزہ لیا۔ نیشنل بک میوزیم میں محفوظ نادر و نایاب کتب کے ذخیرے ، قدیم قرآنی نسخوں اور تخلیقی فن پاروں کا مشاہدہ کرتے ہوئے وزیرِ مملکت نے انہیں پاکستان کے علمی و تہذیبی ورثے کا اہم حصہ قرار دیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments