پیپلزپارٹی مری کی نئی تنظیم سازی ،کارکنوں کے تحفظات
مری (نمائندہ دنیا) پیپلز پارٹی مری کے کارکنان نے نئی تنظیم سازی میں مشاورت نہ کیے جانے کے خلاف پریس کانفرنس کرتے ہوئے۔۔۔
شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے پریس کانفرنس میں راجہ منصور اخلاق، ذاکر عباسی، ہمایوں مرتضیٰ عباسی، طارق عباسی، عابد عباسی ،مجیب الرحمان، عابد شاہ، ماسٹر عثمان عباسی اور ذاکر شاہ نے سابق آزاد امیدوار صوبائی اسمبلی عامر شاہ کاظمی،امتیازمغل کے ہمراہ شرکت کی پریس کانفرنس میں کارکنوں کا کہناتھا کہ تنظیم سازی کے لیے 9رکنی کمیٹی باقاعدہ مشاورت کی غرض سے تشکیل دی گئی تھی تاہم اس کمیٹی کو اعتماد میں لیے بغیر نئی تنظیم کا اعلان کر دیا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ جاری کردہ نوٹیفکیشن پر ضلعی صدر مری کے دستخط بھی موجود نہیں جس پر کارکنان نے سوالات اٹھائے ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments